the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
شمس آباد۔ 28۔ فروری (اعتماد نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ‘ کسٹمس ایر انٹلی جنس یونٹ نے ایک مسافر سے 75 لاکھ روپئے مالیت ڈھائی کیلو سونا ضبط کرلیا۔ عہدیداروں کے مطابق کرناٹک سے تعلق رکھنے والا میر محمد حسین آج سنگاپور سے بذریعہ سلک ایر لائنس کے طیارہ MI 478 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا۔ تلاشی پر اس کے پاس سے 2.449 کیلو گرام سونا برآمد ہوا جو اس نے اپنے کپڑوں میں چھا رکھا تھا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر آر منوہر‘ ڈپٹی کمشنر ای وی این ریڈی‘ اسسٹنٹ کمشنر آر کلیان‘ اے کسٹمس سپرنٹنڈنٹ این ایس راما کرشنا راؤ کی نگرانی میں میر انور محی الدین(اے سی ایس)‘ ایم پرتاب ریڈی اور شیخ حسین ایر کسمٹس آفیسرس نے کی۔ 
بہن کی شادی کے قرض کی عدم ادائیگی
مایوس بھائی نے پھانسی لے لی
حیدرآباد۔ 28۔ فروری (اعتماد نیوز) بہن کی شادی کے قرض کی عدم ادائیگی پر دل برداشتہ بھائی نے خودکشی کرلی۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق خانگی ملازم 24 سالہ ونود مورے ساکن جنسی چوراہا کی بہن کی ایک سال قبل شادی ہوئی۔ ارکان خاندان نے اپنے واقف کار افراد سے بلا سودی قرض حاصل کرکے شادی کی تھی۔ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہورہے تھے اور وہ قرض کی ادائیگی کے قابل نہیں تھے۔ ارکان خاندان اسی تناؤ میں تھے کہ نوجوان نے کل اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ 
ناجائز تعلقات ترک کرلینے کیلئے دباؤ پر شوہر کی ہراسانی
بیوی نے پھانسی لے لی
حیدرآباد۔ 28۔ فروری (اعتماد نیوز) دوسری خاتون سے ناجائز تعلقات ترک کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو مائیکے چھوڑ دیا جس پر دل برداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کرشنا کے مطابق 26 سالہ رتنا دیوی کی شادی سال 2010 میں نریڈ میٹ کے رہنے والے ادئے کمار سے ہوئی



تھی۔ اس دوران شوہر کے ناجائز تعلقات کسی اور سے قائم ہوگئے اور بیوی کو اس بات کا پتہ چل گیا۔ وہ اپنے شوہر پر ناجائز تعلقات ترک کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی تھی جس پر شوہر نے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ ایک ہفتہ قبل ادئے کمار اسی مسئلہ پر اپنی بیوی کو اس کے مائیکے پرکاش نگر‘ بیگم پیٹ چھوڑ کر چلاگیا۔ خاتون تب سے تناؤ میں تھی۔ کل اس نے پھانسی لے لی۔ شوہر کے خلاف دفعات 306 اور 498 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 
کم عمر لڑکے کا غیر فطری عمل کے بعد قتل
حیدرآباد۔ 28۔ فروری (اعتماد نیوز) چندا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے انتہائی شرمناک اور وحشیانہ واقعہ میں ایک شخص نے کم عمر لڑکے کا بد فعلی کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والے شانتی لال تھاپا اور سنگیتا تھاپا 3 سال قبل شہر منتقل ہوگئے اور اپنے اکلوتے لڑکے 8 سالہ کرشنا تھاپا کے ساتھ موضع نلہ گنڈلہ میں جھونپڑیوں میں رہنے لگے۔ لڑکا قریبی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ ان کے گھر ان کے پڑوسی 46 سالہ رامن پٹیل متوطن مظفر نگر‘ ریاست بہار کا آنا جانا تھا۔ 12 فروری کو لڑکا اپنے مکان کے سامنے کھیل رہا تھا کہ رامن پٹیل اسے چاکلیٹ دلانے کے بہانے قریب میں واقع پارک لے گیا اور اس کے ساتھ غیر فطری عمل کیا۔ لڑکے نے چیخ و پکار کی جس پر رامن پٹیل گھبرا گیا اوراس نے لڑکے کا انڈر ویئر کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں نعش کو وہیں جھاڑیوں میں چھپا کر فرار ہوگیا۔ ماں‘ باپ نے بچہ کو کافی تلاش کیا اور 18 فروری کو اس سلسلہ میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ کل لڑکے کی نعش مسخ شدہ حالت میں پارک سے دستیاب ہوئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ رامن پٹیل لڑکے کے ساتھ آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو حقیقت کا انکشاف ہوا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.